نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) : بھارت میں جین زی کا ’’کاکروچ انقلاب‘‘ دستک دینے لگا ہے، کیوں کہ اس عجیب و غریب پارٹی طنزیہ سیاسی تحریک نے اچانک ہی زور پکڑ لیا، اور ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد انھوں نے ’’کاکروچ اِز بیک‘‘ کے نام سے دوبارہ اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کا جین زی کو کاکروچ کہنا مودی سرکار کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، سوریا کانت نے کہا کچھ بے روزگار نوجوان کاکروچ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت مخالف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، تو جین زی نے اس بیان کو سنجیدہ لیا اور کاکروچ پارٹی ہی بنا ڈالی۔
نوجوان نے سی جے پی (کاکروچ جنتا پارٹی) کی آن لائن بنیاد رکھی تو صرف 6 دن میں دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد فالوروز بن گئے، مودی سرکار نے سی جے پی کا ایکس اکاؤنٹ معطل کیا تو کاکروچوں نے ’کاکروچ اِز بیک‘ سے دوبارہ اکاؤنٹ بنا لیا۔
عوام کو مفت علاج کی فراہمی پیپلزپارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے، بلاول بھٹو
اس کے مقابلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فالوروز کی تعداد ابھی تک 90 لاکھ سے زیادہ نہیں ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے جین زی بھارت میں بھی انقلاب لائیں گے، جیسے جین زی نے نیپال میں بساط پلٹ دی تھی۔
اس تحریک کے بانی ابھیجیت دیپکے ہیں، جنھوں نے چند ہی دنوں میں ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس لانچ کیے۔ معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھی اس تحریک کی حمایت کی ہے۔ انھوں نے شرط رکھی تھی کہ اگر پارٹی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرے تو وہ بھی شامل ہوں گے۔











