لندن (روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایپسٹین کیس کے متاثرین سے معافی مانگ لی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا فیصلہ غلط تھا ،مینڈیلسن کو امریکہ میں برطانیہ کا سفیر مقرر نہیں کیا جانا چاہیے تھا،متاثرین سے دوبارہ معذرت خواہ ہوں۔اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اس فیصلے نے عوامی اعتماد کو متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے معاملات میں مزید احتیاط برتے گی تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
برطانیہ: 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی؟ بڑی خبر سامنے آگئی
یاد رہے کیئرسٹارمر نےایپسٹین کیس میں ملوث مینڈیلسن کو امریکہ میں برطانوی سفیر مقرر کیا تھا۔











