ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججز اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور نے سرکلر میں فیصلے کا اعلان کیا۔ منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔
تربیتی پروگرام کے نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کی برآمدات نے ریکارڈ ہدف پورا کر لیا
جاری کردہ سرکلر کے مطابق 10 سے 20 فروری تک تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے عدالتی اہلکاروں کے لیے پہلے کی منظوری کی منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔
واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکہ کے تعلقات مزید ابتر ہو چکے ہیں۔