اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) لائف بریج فاؤنڈیشن کے اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں واقع نئے دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، راولپنڈی اسلام آباد کے مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لائف بریج فاؤنڈیشن ریورنڈ عمران شوکت مسیح کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد اپنے ملک کے بچوں نوجوانوں اور خواتین کو ایمپاور کرنا اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی ہے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری ثابت ہو سکیں۔ لائف بریج فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک کے بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو آئی ٹی اور ٹیکنکل کورسز کروائے جائینگے جو کہ وقت اور نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے جن میں کمپیوٹر کورسز،یو ٹیوب کنٹنٹ کریٹیو، بیسک اے آئی کورس، ایڈوانس اے آئی کورس، ای کامرس، جبکہ ٹیکنیکل کورسز میں خواتین کیلئے سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، ہینڈی کرافٹ ، کوکنگ جبکہ نوجوانوں کیلئے الیکٹریشن ، پلمبر، ویلڈنگ، کارپینٹر، اے سی ٹیکنیشن، سولر سسٹم انٹالیشن، اور باربر کورسز شامل ہیں۔ لائف بریج فاؤنڈیشن کی طرف سے کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں اور خواتین میں کورس سے متعلقہ آلات بھی مفت فراہم کئے جائینگے اور انہیں روزگار شروع کرنے میں مدد بھی فراہم کی جائیگی، ریورنڈ عمران شوکت مسیح نے مزید کہا کہ اپنی یوتھ کیلئے کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ایسے نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جائیگا جو روزگار نہ ہونے کے باعث غلط سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں، ہمارا نوجوان سدھر گیا تو معاشرہ خود بخود سدھر جائے گا، یہ کورسز کرنے کے بعد نوجوانوں اور خواتین اپنا باعزت اور باوقار کاروبار کر سکیں گے جس سے نہ صرف بے روزگاری میں کمی اور ملکی معیشت میں بہتری آئے گی بلکہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، تقریب میں شرکت کرنے والوں میں بشپ ڈاکٹر ذوالفقار دانش، بشپ فرخ جاوید، پاسٹر عارف سردار، پاسٹر رومس طارق، پاسٹر شاہد کھوکھر، پاسٹر ناصر امانت، پاسٹر انتخاب ابرہام ، پاسٹر نیامت گل، پاسٹر رفاقت عنایت، پاسٹر سرفراز، پاسٹر نذیر بھٹی، شہزاد سردار، پاسٹر شہزاد کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد ادریس خان، ساغر مسیح رنداوا سی ای او گرینڈ موٹرز، اور ایڈوکیٹ ہائیکورٹ حمید الرحمان وڑائچ شامل تھے جنہوں نے چیئرمین لائف بریج فاؤنڈیشن کے ویژن کی تعریف کی اور انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشاک کا اظہار کیا۔











