هفته,  07  ستمبر 2024ء
پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)مودی کی پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث نکلے، 151 عوامی نمائندوں کو خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہے اور اقتدار کی ہوس نے مودی کو اندھا کر دیا ہے، جس کے باعث مودی نے مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔

حال ہی میں بھارت کی ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین کے جرائم سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی، جس میں بتایا کہ 151 عوامی نمائندوں کو خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کا سامنا ہے، ان 151 عوامی نمائندوں میں 16 کے خلاف عصمت دری اور ریپ کے سنگین مقدمات درج ہیں۔،

عصمت دری میں سب سے زیادہ مودی کی جماعت بی جے پی کے نمائندے ملوث ہیں، بی جے پی کے 54 موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمات میں ملوث ہیں جبکہ بی جے پی کے پانچ سے زائد ممبر پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز عصمت دری کے کیسز میں مطلوب ہیں۔

مودی سرکار کے اقتدار میں آتے ہی خواتین کے ساتھ زیادتی اور فوجداری کے سنگین جرائم میں اضافہ ہوا، مرکزی کابینہ میں بھی مودی کی جانب سے مجرموں کو نمائندگی دے دی گئی۔

بی جے پی کے ممبر اور وزیر داخلہ بندی کمار سنجے کے خلاف 42 مقدمات درج ہیں جن میں 30 سے زائد خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں،

نیشنل الیکشن واچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی اور اتحادی وزراء کے خلاف خواتین سے متعلق 19مقدمات درج ہیں جبکہ بی جے پی کے دو ارکان مغربی بنگال میں قتل کے الزامات کا سامنا کر رہے۔

ایسوسیشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز رپورٹ کے مطابق مختلف وزارتوں کا حلف اٹھانے والے 72 میں سے 71 وزراء کسی نہ کسی جرم میں ملوث ہیں۔

خواتین کے خلاف سنگین جرائم اور نفرت انگیز تقاریر پربی جے پی کے شانتنو ٹھاکر پر 23 اورسکانتا مجمدار پر 16مقدمات درج ہیں۔

بی جے پی کے دیگر اہلکاروں سریش گوپی اور جوال اورم پر بھی خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات درج ہیں، بی جے پی کے 8 وزراء جن میں امیت شاہ، شوبھا کرندلاجے، دھرمیندر پردھان، گری راج سنگھ اور نتیا نند رائے پر نفرت انگیزی کو پروان چڑھانے اور خواتین مخالف مقدمات درج ہیں۔

بی جے پی اور اتحادیوں کے خلاف سنگین جرائم میں حملے، قتل، عصمت دری اور اغوا ء جیسے سنگین جرائم شامل ہیں۔

عصمت دری کے مجرموں کی پشت پناہی کرنے والی مودی سرکار پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے ، اکیسویں صدی میں بھی جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار خواتین کے تحفظ میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News