جمعه,  03 مئی 2024ء
مکہ مکرمہ ،افطار دسترخوان پر تیز رفتار گاڑی چڑھ گئی، جاں بحق و زخمی افراد کی تفصیلات جانیں خبر میں

مکۃ المکرمہ (روشن پاکستان نیوز)گزشتہ روزمقامی مسجد کے باہر افطار دستر خوان پر بیٹھے افراد پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کرچڑھ دوڑی۔

افسوسناک واقعہ میں ایک روزہ دار جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روزمغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا جب روزہ دار افطار کیلئے مسجد کے باہر دستر خوان پر جمع تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کے امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

، زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعلقہ ادارے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News