جمعرات,  07 مئی 2026ء
دلہن نے 8 شوہروں کو لوٹ لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) لٹیری دلہن نے شادیاں کرنے کے بہانے آٹھ شوہروں کو لوٹ لیا جبکہ شادی کی 9ویں کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں فرضی شادیوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش ہوا۔

اس لٹیری دلہن کے کارنامے اس وقت منظر عام پر آئے جب اس نے بیڈ کے گاؤں اوما پور کے ایک شخص کو اپنا نواں شکار بنانے کی کوشش کی۔ ملزمہ اس سے قبل آٹھ شادیاں کر چکی تھی۔

گروہ کے متعدد ایجنٹوں نے اس شخص کو شادی کے جھانسے میں پھنسایا اور شادی کے نام پر اس سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے، تاہم شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی دلہن کی مشکوک سرگرمیوں کے باعث شبہات پیدا ہوئے۔

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں: خواجہ آصف

تحقیقات پر معلوم ہوا کہ وہ پہلے بھی آٹھ مختلف مردوں کے ساتھ اسی طرح کی دھوکہ دہی پر مبنی شادیاں کر کے انہیں لوٹ چکی ہے۔

جیسے ہی اس فراڈ کا انکشاف ہوا متاثرہ شخص نے فوراً پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں