ایکسپریس وے پر مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق

ایکسپریس وے پر مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق

پشاور(روشن پاکستان نیوز): سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس اور وین کے درمیان ہونے والے شدید حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔