پشاور(روشن پاکستان نیوز): سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس اور وین کے درمیان ہونے والے شدید حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ وین ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور موٹروے پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
راولپنڈی : موٹروے ایم ٹو پر خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا تھا جہاں ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا جس کے باعث کئی مسافر پھنس گئے جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد سمیت ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔











