

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہورسمیت ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں قابو میں نہ آسکیں،سرکاری نرخ نامے کے باوجود شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنےپرمجبور ہیں،پیازکاسرکاری ریٹ 195 روپے،مارکیٹ میں 200 روپےفی کلوفروخت ہو رہا ہے،ٹماٹر کا سرکاری ریٹ 150 روپے،شملہ مرچ 280،کریلا 220 اورگوبھی 180 روپےفی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔