ٹاروبا (روشن پاکستان نیوز) پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے پاکستان پر 155 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹاروبا میں کھیلا جا رہا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا اور ویسٹ انڈیز نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا کر پاکستان پر 155 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن بولرز کے نام رہا اور مجموعی طور پر 14 وکٹیں گریں۔ پہلے ویسٹ انڈین بولرز نے پاکستان ٹیم کی باقی سات وکٹیں لیں، پھر پاکستانی بولرز کمال دکھاتے ہوئے قومی ٹیم کو میچ میں واپس لائے اور مہمان ٹیم کی سات وکٹیں اڑا ڈالیں۔
پہلی اننگ میں 29 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور مہمان ٹیم کی وکٹیں شاہینوں کی تیز رفتار بولنگ کے سامنے سوکھے پتوں کی گرتی گئیں۔
ٹیم کی نصف سنچری سے قبل ہی ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ چندرپال 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جیسٹن گریو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے دن کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں پر 126 رنز بنا کر پاکستان پر 155 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔
کشمور ہو یا کشمیر، کوئی اپنے حق پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا: چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد نے دو جب کہ عامر جمال اور محمد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگ تین وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز سے شروع کی۔ شان مسعود نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز بنائے جب کہ امام الحق 63 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ پاکستان کی آخری سات وکٹیں صرف 38 رنز کے اضافے سے گریں۔ جسٹن گریوز کی تباہ کن بولنگ، اننگزمیں پہلی بار پانچ شکار کیے۔











