اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا۔
سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس بھی کھو دیے، ایک اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم کا بنگلا دیش کے خلاف میرپور ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ رہا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ٹارگٹ سے 8 اوورز کم کیے۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان ٹیم کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔
وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔











