منگل,  22 اکتوبر 2024ء
جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

برمنگھم (روشن پاکستان نیوز)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو 9 وکٹ سے شکست دے دی،211 رنز کا ہدف جنوبی افریقا چیمپئنز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔

شرجیل خان نے 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، شعیب ملک 51 اور عبدالرزاق 25 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

جواب میں جنوبی افریقا کے اوپنر جے پی ڈومینی 9 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، پھر سین مین اور سیرل اروی نے شاندار بیٹنگ کی دونوں نے دوسری وکٹ پر 187 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر ٹیم کو 19 ویں اوور میں فتح دلادی۔

سیرل اروی 105 اور سین مین 82 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

مزید خبریں