هفته,  18 مئی 2024ء
پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تاریخیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزرز نے اعتراض اٹھایا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اپریل کے اوائل سے مئی کے وسط تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

فرنچائزز کو خدشہ ہے کہ آئی پی ایل کے ساتھ پی ایس ایل ہوئی تو بڑے غیرملکی کرکٹرز کی خدمات نہیں مل سکیں گے۔

میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تیار کردہ سفارشات گورننگ کونسل کو پیش کی جائیں گی، جس کا اجلاس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت چند روز بعد ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل اپنے نام کرنے کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا جشن، فلسطینی جھنڈے لہرا دیے

ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہفتے کو لاہور میں ہوئی جس میں سی او او سلمان نصیر سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار، ٹیم مالکان و آفیشلز شریک ہوئے، بعض نے زوم کال سے جوائن کیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News