هفته,  18 مئی 2024ء
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 5 ٹائٹل اپنے نام کرلیے

 

پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں متعدد ٹائٹل جیت کر عید کی خوشیوں میں اضافہ کردیا۔

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں پاکستان کی دو بہنوں سمیت 5 کھلاڑیوں نے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔

مہوش علی نے انڈر 17 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ ماہ نور علی نے انڈر 13 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

گرلز کیٹگری میں مہوش علی نے فائنل میں ملائیشین کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ ماہ نور نے جاپانی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسری جانب بوائز کیٹیگری میں انڈر 13 کیٹیگری میں پاکستان کے حذیفہ شاہد نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ حذیفہ نے ملائیشین کھلاڑی اونگ ہنگ یو کو 6-11، 3-11 اور 2-11 سے شکست دی۔

ابراہیم زیب نے ٹاپ سیڈ نیوزی لینڈ کے بروڈی بونٹ کو شکست دے کر انڈر 17 کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا۔

یحییٰ خان نے انڈر 15 کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News