جمعه,  17 مئی 2024ء
عاصم اظہر اور سجل علی کی نئی پوسٹ سے مدا ح حیران 

کراچی (روشن پاکستان نیوز) اداکار عاصم اظہر اور اداکارہ سجل علی ایک نئے پروجیکٹ میں ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ جس پرمداح حیران رہ گئے ۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر سجل علی کے ساتھ شیئر کی جسے میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی کمر ملائی ہوئی ہے۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مداحوں کو تجسس میں ڈالنے کیلئے صرف ’سیاں‘ کا کیپشن دیا ہے اور پروجیکٹ کی ریلیز تاریخ 20 فروری بتائی ہے۔عاصم اظہر کی پوسٹ کے بعد دونوں فنکاروں کے مداح متجسس ہے کہ آنے والا پروجیکٹ کوئی گانا ہے یا کسی ڈرامے کا حصہ ہے۔گلوکاری کے ساتھ ساتھ عاصم اظہر مشہور ڈراموں صنف آہن، میرے دوست میرے یار اور پیار کہانی میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لوگوں کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،اداکارہ میرا

دوسری طرف سجل علی پاکستانی انڈسٹری کی نامور ادکارہ ہیں جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ساتھ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں بھی اپنی پہچان بناچکی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News