اتوار,  20  ستمبر 2026ء
حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے، خون کے آخری قطرے تک ساتھ دیں گے: مبین صدیقی

راولپنڈی(عرفان حیدر)  پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری انجینئر مبین صدیقی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے دفاع اور سلامتی کے لیے پورا پاکستان متحد ہے اور قوم اپنی افواج اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔

روشن پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مبین صدیقی نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے پورے ملک کی طرح راولپنڈی میں بھی احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم متحد ہے اور امت مسلمہ بھی اتحاد کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں امت مسلمہ کے اتحاد کی کوششیں جاری ہیں اور پاکستانی قوم بھی اس دفاع میں اپنی افواج اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کو متحد ہو کر حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے: مولانا مفتی فضل غفور

مبین صدیقی نے حوثی گروپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح ابرہہ کے لشکر کو تباہ کیا، اسی طرح وہ ہر ایسے لشکر کو بھی ناکام و نامراد کرنے پر قادر ہے جو مقدس مقامات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔

مزید خبریں