کراچی/اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں صحت، تعلیم، تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہزاد خان نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی تعلیمی، تحقیقی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور صحت عامہ کے شعبے میں اکیڈمی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، جدید تحقیق کے فروغ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے مسائل کے حل کے لیے تعلیمی و تحقیقی اداروں کا کردار نہایت اہم ہےملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ، صحت عامہ کے منصوبوں اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مؤثر روابط اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔











