هفته,  27 جولائی 2024ء
ڈپٹی سپیکر کیلئے ہمارے امیدوارغلام مصطفی شاہ ہونگے،بلاول بھٹو

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کیلئے ہمارے امیدوارغلام مصطفی شاہ ہونگے،ملک مشکل میں ہے،مفاہمت میں تمام سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جائے۔

بلاول بھٹو کا اتحادی حکومت کے نامزد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیےگئے اعشائیہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل میں ہے ،پاکستان کی عوام بھی مشکل میں ہیں ,معاشی بحران ہے اور معاشرے میں تقسیم بڑھتی جا رہی ہے ,تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے ,سب محنت کریں گے اور کو شش کریں گے کہ پاکستان کو ان مسائل سے نکالا جائے ،ہمیں میثاق معیشت پر کام کرنا چاہیے ،ہماری تجویز ہے کہ قومی مفاہمت پر بھی کام کریں ۔

مزید پڑھیں: شہبازشریف وزیراعظم،سردار ایاز صادق سپیکر نامزد

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ملک میں ایسے سیاستدان ہیں جن کی سیاست نفرت پر مبنی ہے،وہ اس معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ،وقت کی ضرورت ہے اور عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں،تجویز ہے کہ قومی مفاہمت میں تمام سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جائے ،ہم پارلیمان اور جمہوریت کو فعال بنا سکتے ہیں اور اس تقسیم اور بحران کو حل کر سکتے ہیں،نئی پارلیمان کو انتخابی اور آئینی اصلاحات کا چیلنج قبول کرنا چاہیے اور حکومت کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کریں ، انہوں نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کر لیتے ہیں تو آپ تاریخ کے کامیاب وزیراعظم ہونگے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News