راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بےروزگاری کے خاتمے کا دن ہے اور اس دن عوام ووٹ کی طاقت سے امن لائیں گے۔
لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ’8 فروری عوام کے لیے امن کا پیغام لائےگا، 8 فروری ملک میں کرپشن، جہالت، غربت اور بےروزگاری کے خاتمے کا دن ہے۔‘
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’پاکستان دنیا میں ایک تماشہ بن گیا ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوان میں پہنچیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کہہ رہے تھے شہباز شریف بہت باصلاحیت ہیں، آصف زرداری بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہیں، ایک شہزادہ کہتا ہے کہ وزارت عظمیٰ میری میراث ہے یہ مجھے ملنی چاہیے، ایک بزرگ کہتے ہیں مجھےچوتھی بار وزیر اعظم بنایا جائے۔‘
سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کرپشن کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا اور اس دن عوام ووٹ کی طاقت سے امن لائیں گے۔