اتوار,  05 مئی 2024ء
ملک کے مستقبل کی کنجی اڈیالہ کے قیدی کے پاس ہے اس سے بات کرنا پڑے گی،رؤف حسن

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت کو آج نہیں تو کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرنی پڑے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت لوگوں کے دلوں میں دھڑکتا ہے،انہیں جیل میں 8،9 مہینے ہوگئے ہیں ، بانی تحریک انصاف کا ایک سیکنڈ کیلئے جوش وجذبے کم نہیں ہواوہ کہتے ہیں پاکستان کی آزادی پر کمپرومائز نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کے ڈیل نہیں چاہتے،انہوں نے سمجھا تھا سابق چیئرمین پی ٹی آئی بھی دیگر سیاستدانوں کی طرح ہیں، لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ بانی تحریک انصاف ایک اور قسم کا لیڈر ہیں، وہ بااصولوں کے پابند ہیں۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی قسم کی ڈیل کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا، وہ دل سے چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے بڑھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش ارسال

انکا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کی کنجی اڈیالہ کے قیدی کے پاس ہے اس سے بات کرنا پڑے گی،ہمیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی جو کہیں گے وہی کریں گے،ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمارے لیے حکم ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News