جمعرات,  02 مئی 2024ء
بشریٰ بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور (روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا،بشریٰ بی بی نے کہا مجھے ٹوائلٹ کلینرکے قطرے دیے گئے ہیں،پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،آپ کے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی،برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے،میڈیکل بورڈ نے بشریٰ بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے،ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا، بشریٰ بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے،لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پراپیگنڈاکرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے،بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلیٰ کا علاج کروائیں۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈہ پور نے رمضان پیکج پراپنی تصاویر خود شائع کروائیں،وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News