جمعرات,  02 مئی 2024ء
6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو، جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے، حامد رضا

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے 6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق یہ بات پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مشاورت ہوئی۔ شبلی فراز سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے، ان کے کاغذات آج جمع کروادیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے آنے والے بیان سے متعلقچیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں ں نے بتایا کہ 6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے، بیرسٹر گوہر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News