جمعرات,  02 مئی 2024ء
بلوچستان کابینہ کی تشکیل،اتحادیوں میں وزارتوں کااتفاق نہ ہوسکا

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کابینہ کی تشکیل کےمعاملےپراتحادیوں میں وزارتوں کااتفاق نہ ہوسکا۔
ذرائع کےمطابق بلوچستان کابینہ کی تقریب حلف برداری آج رات 8 بجے کے بعد متوقع ہے،اتحادی جماعتوں میں وزارتوں کےلئے ناموں پر تاحال اتفاق نہیں ہوسکا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اورنون لیگ کی صوبائی قیادت اسلام آبادمیں ہے،اگر آج وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ نہیں پہنچ سکے تو حلف برداری کی تقریب کل ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلٰی بلوچستان کیجانب سےاربن فلڈنگ اور نقصانات کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News