منگل,  10 دسمبر 2024ء
پاک-ایران کشیدگی: نگران وزیر اعظم نے دورہ ڈیووس مختصر کردیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورہ ڈیووس مختصر کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم نے جاری پیش رفت کے پیش نظر اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم 14 جنوری کو ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ انوار الحق کاکڑ 15 جنوری سے 19 جنوری تک سوئٹزرلینڈ میں قیام کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر آج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

مزید خبریں