وفاقی وزیر مذہبی امور کا مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج سے ملاقات، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

مکہ مکرمہ(روش پاکستان نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاجِ کرام سے ملاقات کی اور حج انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

وفاقی وزیر نے حجاجِ کرام سے رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر حجاجِ کرام نے وزارتِ مذہبی امور اور پاکستان حج مشن کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

حجاجِ کرام نے خصوصاً رہائش، سفری سہولیات اور کھانے کے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال انہیں بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حجاجِ کرام کی خدمت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور ان کی سہولت و رہنمائی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر سکیں۔

مزید خبریں