بدھ,  21 اکتوبر 2026ء
راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی

راجن پور(روشن پاکستسان نیوز)انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 9 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 36 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی۔

وزیر آباد دریائے چناب میں سیر کرتے ہوئے کشتی کو حادثہ ،5 افرادڈوب گئے

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید خبریں