انقرہ(روشن پاکستان نیوز) ترکیے کے وزیرِ دفاع یاشار گولر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ ترکیے اپنے دو پڑوسی ممالک شام اور عراق کے ساتھ سرحدی سکیورٹی مکمل طور پر یقینی بنائے جانے تک ان دونوں ممالک میں اپنے فوجی دستے برقرار رکھے گا۔
سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کی پریس کانفرنس
ترک وزیرِ دفاع نے کہا کہ ’ہم عراق اور شام میں اپنی عسکری موجودگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ جب ہم یہ سمجھیں گے کہ علاقائی اور سرحدی سکیورٹی کے حوالے سے تمام ضروری شرائط پوری ہو چکی ہیں، تب ہی ہمارے عسکری اڈوں کی حیثیت اور خطے میں ہماری فورسز کی موجودگی پر ازسرِنو غور کیا جائے گا‘۔











