اسلام آباد(راجہ اسرار) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے ایک ملازم کی مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے کی آڈیو اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد ادارے میں مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ ویڈیو میں سی ڈی اے کے ملازم خاقان کو ایک شخص سے ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئےدیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ آڈیو میں مبینہ طور پر خاقان یہ کہتے ہوئے بھی سنائی دیتے ہیں کہ رقم میں سے ڈائریکٹر فضل الرحمان کو بھی حصہ دیا جاتا ہے۔
سی ڈی اے ملازم نے موقع پر 20 ہزار روپے وصول کیے، جبکہ مزید 10 ہزار روپے مزید رشوت کا مطالبہ بھی کرتاہے۔
آئی الیون کے رہائشیوں کا سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج
مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے حکام معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وڈیو اورآڈیو کی صداقت کی تحقیقات کریں اور متعلقہ ملازمین سے بھی وضاحت طلب کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات میں رشوت طلب کرنے کے الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے۔











