منگل,  25  اگست 2026ء
جب دنیا بھر میں حالات خراب تھے، اس وقت مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا: حافظ نعیم کی تنقید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جماعت اسلامی کا مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کیخلاف مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت ن لیگ کی یہ حکومت کھوکھلی حکومت ہے، حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ قوم اٹھارہی ہے، جب دنیا بھر میں حالات خراب تھے تو انہوں نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا  آؤ بات کرو اور لیوی کو ختم کرو، ہمارا جائز مطالبہ ہے، اب عوام کو آپ دبا نہیں سکتے، یہ سلسلہ بند کرنا پڑے گا۔

حافظ نعیم نے کہا حیدرآباد میں بھی دھرنا شروع ہوچکا ہے، آج ان کا تیسرا دن ہے، جنہوں نے معیشت کی ٹریفک جام کی وہ کہتے ہیں دھرنوں سے ٹریفک جام ہوتی ہے، دھرنا برقرار رکھنا ہے اور  اسے بڑھاتے چلے جانا ہے۔

جماعت اسلامی کا 12ربیع الاول کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے تعلیم کے نظام کو تبادہ کرکے رکھ دیا ہے، اگر نوجوان بھپر گئے تو کہیں کے نہیں رہو گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ شوگرمافیا حکومت کے ساتھ ملی ہوئی ہے، انہوں نے وعدہ کیا تھا لیکن چینی کی قیمت بڑھ گئی۔

مزید خبریں