اتوار,  02  اگست 2026ء
سندھ میں سرکاری اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، اطلاق نجی اسکولوں پر نہیں ہوگا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چند روز قبل نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے کھل جائیں گے اور تدریسی عمل ہفتے میں 6 روز تک جاری رہے گا۔

تاہم اب وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹی فیکیشن کی وضاحت کی ہے۔

کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سید سردار علی شاہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  نجی تعلیمی اداروں پر سرکاری اسکولوں کے ہفتہ وار اوقات کار کا اطلاق لازمی نہیں ہوگا، وہ اپنی پالیسی کے مطابق اوقات کار طے کریں گے۔

مزید خبریں