اتوار,  02  اگست 2026ء
فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ نے فوت شدہ ملازمین کی وراثت پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ ہے، بہن بھائی نہیں، پنشن کے حقدار بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص ہی ہوسکتا ہے، صرف قانونی وارث ہونا بہن بھائیوں کو متوفی ملازمین کی پنشن کا حقدار نہیں بناتا۔

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی کر دی، ہائیکورٹ میں 24 جولائی کو سماعت مقرر

عدالتی فیصلے کے مطابق  پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے رولز کے مطابق ہی ہوسکتی ہے۔

عدالت نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل خارج کردی اور  پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید خبریں