جمعه,  10 جولائی 2026ء
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے سنٹرل پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور(روشن پاکستان نیوزٌؤ)پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) عام انتخابات 2026 کے لیے سنٹرل پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں عبدالرزاق سلیمی، چوہدری ارشد جٹ، چوہدری ضیاء محی الدین، خالدہ شاہد ملک ایڈووکیٹ، ملک محمد علی سوال، مرزا اکرام، عاشر حیات خان، چوہدری اظہر دیال، کاشف گجر، خواجہ کلیم، میاں سعود حسن ڈار اور ثمینہ پگن والا شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ کمیٹی آزاد جموں و کشمیر انتخابات 2026 سے متعلق تمام تنظیمی اور انتخابی امور کی نگرانی، ہم آہنگی اور مؤثر رابطہ کاری کی ذمہ دار ہوگی۔ کمیٹی پارٹی تنظیم اور انتخابی عمل سے وابستہ متعلقہ فریقین کے درمیان رابطے کو بھی یقینی بنائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن سیل برائے آزاد جموں و کشمیر جنرل الیکشن 2026 کے انچارج چوہدری اختر علی کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نوٹیفکیشن میں درج ارکان کے نام حروفِ تہجی کی ترتیب کے مطابق شامل کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں