اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کے پی میں پشاور، سوات، باجوڑ، بونیر، ہنگو، شانگلہ،کوہاٹ، مہمند اور شبقدر سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی آئی خان اور ملتان سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کا زلزلہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں گر گئیں
زلزلے پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 215 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔











