نادرا کا مشکوک افراد کے شناختی کارڈ فوری بلاک کرنے کا اعلان ، کون کون شامل ؟جانیے

اسلام آباد(روشن پاکستسان نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریجنل ہیڈکوارٹرز نے مشکوک افراد کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے تصدیقی عمل مزید سخت کر دیا ہے۔

تمام مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندر نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو کر اپنی تصدیق مکمل کروائیں، مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افراد کے شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے جعلی اور مشکوک شناختی دستاویزات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں 1152 سے زائد مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

پشاور کے 874، چارسدہ کے 192 اور ٹانک کے 81 رہائشیوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح تورغر کے 2 اور جہلم کے ایک مشکوک شناختی کارڈ ہولڈر کو بھی طلبی کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قومی ڈیٹا بیس کو شفاف بنانا اور جعلی شناختی دستاویزات کے استعمال کی روک تھام ہے، جبکہ مقررہ مدت میں تصدیق نہ کرانے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں