بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند رکھنے کی مدت میں توسیع کردی، جو 23 جولائی 2026 تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں، بھارتی ایئرلائنز اور بھارتی آپریٹرز کے زیر استعمال پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹم میں کہا گیا کہ بھارتی رجسٹرڈ طیارے، بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے ہوائی جہاز، اور بھارتی ایئرلائنز و آپریٹرز کی تمام سول و عسکری پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی۔

پابندی کے تحت بھارتی فوجی پروازوں پر بھی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر بدستور پابندی برقرار رہے گی۔

’’طوفان پاکستان سے آیا ہے‘‘ بھارت میں شدید آندھی اور بارش کے بعد نیا ہنگامہ

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے 23 جولائی 2026 تک غیر دستیاب رہے گی۔

پاکستان نے بھارتی ایئر آپریٹرز کے لیے عائد فضائی پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ مقررہ مدت تک نافذ العمل رہے

مزید خبریں