کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں عید کے دوسرے روز قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے دستگیر 9 نمبر میں ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ جوہر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، گھر میں گھسنے والے مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ اور قصائیوں کو بھی یرغمال بنایا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق گیراج میں قربانی میں مصروف تھے دروازہ بجا تو ملازمہ نے کھول دیا، ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہلخانہ اور قصائیوں کو یرغمال بنایا۔
کراچی: جناح اسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے الماریوں سے 15 ہزار امریکی ڈالر، پاکستانی کرنسی لوٹ لی، لوٹے گئے سامان میں 17 سے 18 تولہ سونا بھی شامل ہے۔
واردات کے بعد ملزمان کی فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
ملزمان کے دو ساتھیوں کو واردات کے وقت باہر پیرا دیتے دیکھا گیا، دو ملزمان باہر کھڑے رہے جبکہ 6 ملزمان نے گھر میں واردات کی اور فرار ہوگئے۔











