نادرا نے شناختی کارڈ کیلیے نیا اصول متعارف کروا دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان  نیوز): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے نیا اصول متعارف کروا دیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جدید ترین قواعد و ضوابط کے تحت پہلی بار شناختی کارڈ کیلیے درخواست دینے والے افراد کیلیے دستخط فراہم کرنا اختیاری قرار دے دیا گیا ہے۔ ایسے معاملات میں جہاں درخواست گزار دستخط فراہم نہیں کرے گا شناختی کارڈ پر دستخط والے خانے میں ’NA‘ درج کر دیا جائے گا۔

کیا آپ کا نام مفت موبائل فون جیتنے والوں کی فہرست میں ہے؟ چیک کریں!

نادرا نے واضع کیا ہے کہ شناختی کارڈ پر دستخط کی جگہ انگوٹھے کا نشان یا کوئی اور متبادل نشان پرنٹ نہیں کیا جائے گا، جعل سازی اور غلط استعمال سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر انگوٹھے کے نشان کی تصاویر استعمال نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ناخواندہ درخواست گزاروں اور دستخط کرنے سے قاصر افراد کیلی ایک آگاہی مہم شروع کی گئی ہے، درخواست گزاروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے درخواست جمع کرواتے وقت انگوٹھے کے نشان کی تصاویر اپ لوڈ نہ کریں۔

دستخط کی تبدیلی کا طریقہ کار

نادرا نے مزید وضاحت کی کہ شناختی کارڈ پر دستخط شامل کرنے یا اسے تبدیل کرنے کیلیے باقاعدہ ترمیم کی درخواست جمع کروانا ہوگی، ان نئے اقدامات کا مقصد شفافیت کو بہتر بنانا اور شناختی دستاویزات کے اجرا کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

مزید خبریں