بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ اتوار کے روز موسم کیسا ہوگا ؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے طول و عرض میں آج کا دن نسبتاً گرم دن تھا۔ دادو میں ٹمپریچر 49 ڈگری سیلسئیس تک پہنچا رہا۔ جیکب آباد میں ٹمپریچر 48 ڈگری سیلسئیس تک رہا، شہید بینظیر آباد ، لاڑکا نہ اورموئن جو دڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی آج شب اور اتوار کے روز موسم کے متعلق فورکاسٹ سامنے آ گئی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی بعض ایریاز میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور رات کو تیز ہوائیں چلنے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا امکان محض تیس فیصد ہے۔ خیبرپختونخوا صوبے کے متعلق میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ یہ ہے کہ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔اس کے ساتھ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور اپر دیر،سوات ،ابیٹ آباد، مالم جبہ ، کوہستان ، باجوڑ،کالام اور چترال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کل شام اور رات کے وقت مری،گلیات، اٹک، راولپنڈی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے ۔ پنجاب کے وسطی اور جنو بی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع بتائی جا رہی ہے۔

ہفتہ نسبتاً گرم دن رہا

آج کا دن نسبتاً گرم دن تھا۔ دادو میں ٹمپریچر 49 ڈگری سیلسئیس تک پہنچا رہا۔ جیکب آباد میں ٹمپریچر 48 ڈگری سیلسئیس تک رہا، شہید بینظیر آباد ، لاڑکا نہ اورموئن جو دڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں