پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں، لوگ کیسے گزارا کریں گے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں، ان حالات میں لوگ کیسے گزارا کریں گے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برس پڑے، انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو عوام کے لیے ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے حکومتی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

سعد رفیق نے ایکس پر لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں، ان حالات میں لوگ کیسے گزارا کریں گے؟

خطے کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط کردہ صیہونی اور امریکی جنگ پورے خطے کے لیے معاشی زوال کا سبب بن رہی ہے، یہ جنگ نہ صرف عدم استحکام پیدا کر رہی ہے بلکہ غربت میں اضافے اور ہوش ربا مہنگائی کی اصل بنیاد بھی بن چکی ہے۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

سعد رفیق نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حکومتی اخراجات پورے کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالنا بند کیا جائے، پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے بجائے ٹیکس چوری روکنے پر توجہ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں ٹیکس وصولی کے نظام کو درست اور کرپشن سے پاک کر دیا جائے تو ہمیں نہ مزید قرضوں کی ضرورت پڑے گی اور نہ ہی عوام پر بھاری ٹیکس لگانے کی نوبت آئے گی۔

ن لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے اور معیشت کا پہیہ جام ہونے سے بچایا جا سکے۔

مزید خبریں