اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق عملے کی تعداد کم کی جائے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
تنظیمِ نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فپواسا پاکستان کا وفاقی وزیر خزانہ کو 25% ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کے خلاف خط
فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے لیا گیا۔