ضلع کرم میں جاری شیعہ سنی تنازعہ پر حکومت کمیٹی تشکیل دے، اہل سنت والجماعت

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم۔سائرہ اختر،چوہدری یاسر عکاسی شہزاد خان) اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سامنےا حتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ مظاہرے میں اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے بینرز اٹھارکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔

مظاہرے سےمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت والجماعت ضلع کرم میں جاری شیعہ اورسنی تضادات پر حکومت ایک کمیٹی تشکیل دےتا کہ پتہ چلے کہ وہاں پر یہ ظلم کون کروارہا ہے؟ مظاہرین نے کہا کہ شیعہ سنی تضاد کی وجہ سےضلع کرم میں کافی نقصان ہوا۔ اہل سنت والجماعت کے رہنما نے کہا کہ شیعہ سنی تضادات اگر بڑھتے ہیں تو مزید فسادات کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ حکومت کو اس معاملے پر مشترکہ کمیٹی تشکیل دینی چاہیے تاکہ اس تنازعے کا حل نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی بات کریں تو ہمارے ہزار وں ایکٹر زمینوں پر قبضہ ہواہے۔ہمارے مساجد ویران پڑھے ہیں۔مظاہرین نے کہاکہ ضلع کرم میں شیعہ سنی تنازعے میں ایران کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔

مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے ارکان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے برٹش ہائی کمیشن کے تعاون سے تقریب کا انعقاد

مزید خبریں