بدھ,  18  ستمبر 2024ء
2024 الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی: عمر ایوب

لاہو(روشن پاکستان نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ 2024 الیکشن کا سال ہے، ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا بنا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے، یہ الیکشن کا سال ہے، اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے، یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ کل بجلی کی قیمت میں اڑھائی روپے یونٹ اضافہ ہوا ہے، جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News