اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)آصف مرچنٹ کی گرفتاری پرترجمان دفترخارجہ نےردعمل دیتےہوئےکہا کہ امریکا کے ساتھ رابطہ کیا ہےمزید تفصیلات کا انتظارکررہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا کہ پاکستان امریکا سے اس کیس کی مزید تفصیلات آنے کا منتظرہے،امریکا سےمعلومات آنے کے بعد مزید وضاحت دی جائے گی،پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
امید ہےکہ امریکی کانگریس پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گیبنگلہ دیش میں حالیہ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمثبت تعلقات ہیں.
پاکستان کےہائی کمشنر نےبنگلہ دیش کےنئےوزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، وزیراعظم نےپروفیسر یونس کو مبارکباددیتےہوئےساتھ کام کرنےکی خواہش کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امیدہےبنگلہ دیش میں حالات جلدنارمل ہوجائیں گے،بنگلہ دیش کےحالات پر بھارت کے پاکستان کےملوث ہونے کے تمام بیانات مسترد کرتے ہیں۔











