اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمے داریاں دے دیں۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری ریونیو کی تعیناتی تک اضافی چارج دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات، نوٹیفکیشن بھی جاری
ذرائع نے بتایا ہے کہ مکمل اختیارات کے لیے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کی ذمے داریاں دینا ناگزیر تھا۔











