اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ،یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔
علامہ اقبال ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرتے گرفتار
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں: یمن میں قید 3 پاکستانی 16 سال بعد رہا، وطن واپس پہنچ گئے
اس سے قبل پی آئی اے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔











