جمعرات,  07 مئی 2026ء
چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز

لاہور(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی رہنما کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بلڈ سیمپل بھی لیے گئے، پرویزالٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں نے چودھری پرویزالہٰی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیتے ہوئے ٹیسٹ رپورٹس آنے پر مزید علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں