جمعرات,  07 مئی 2026ء
کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے والے مالکان گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز)سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مالک نوید بابر نے بیٹے کے ساتھ مل کر کھانا ٹائم پر نہ دینے پر تشدد کیا۔ 12 سالہ ملازمہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے اور سندر کے علاقے میں واقع گھر میں 3 سال سے کام کرتی تھی۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے بتایا کہ 12 سالہ فاخرہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، فاخرہ کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کر دیا گیا، بچوں اور خواتین کا استحصال کرنےوالے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

مزید خبریں