جمعرات,  07 مئی 2026ء
ڈمی اخبارات بھی بہت بڑا مسئلہ ، اخباری صنعت کو مزید سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی اجلاس میں شرکت کی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے شفاف طریقے سے نیوز انڈسٹری کے 1.6 ارب روپے کے واجبات ادا کئے، ماضی میں پسند نہ پسند پر چینلز کے اشتہارات بند کر دیئے جاتے تھے، اس وقت پاکستان میں کسی بھی چینل کے اشتہارات بند نہیں کئے گئے۔ تمام ٹی وی چینلز کو ان کی ریٹنگ کے مطابق اشتہارات دیئے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ڈمی اخبارات بھی بہت بڑا مسئلہ ہیں، ایسے ڈمی اخبارات صرف اشتہارات کے لئے شائع ہوتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ تصدیق شدہ اشتہارات کو اخبارات جاری کئے جائیں، بجٹ میں نیوز پرنٹ پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز تھی جو ہم نے نہیں لگنے دیا، نیوز پیپر بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے، اگر اس پر 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا جاتا تو اخبارات مزید معاشی مشکلات کا شکار ہوتے، ہم اخباری صنعت کو مزید سہولت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں 25 افراد پر مشتمل ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا گیا، پاک چائنہ سینٹر میں سینٹر فار ڈیجیٹل کمیونیکیشن قائم کیا جائے گا،

سیکریٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کا مشکور ہوں انہوں نے وزارت میں اصلاحات کے لئے بہت کردار ادا کیا،

وزارت اطلاعات کے افسران بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں بھی تعینات ہوتے ہیں، انٹرنل پبلسٹی ونگ نہ صرف فارن پبلی کیشنز کو ڈیل کرتا ہے بلکہ بیرون ملک پاکستان کے سافٹ امیج کے لئے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے،

مزید پڑھیں: عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

پی ٹی وی پر اپوزیشن کی کوریج کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پی ٹی وی کی نیوز پالیسی پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں