جمعرات,  07 مئی 2026ء
پاکستان کی غزہ میں امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے آئی سی جے کیس کا خیر مقدم کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت بھی کی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔ اسرائیلی قبضہ میں مصیبتوں کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں تک محاصرے کے باعث خوراک و امداد کی ترسیل میں رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے، عالمی برادری کشمیریو ں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں: امریکی قرارداد پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے جو قابل قبول نہیں، دفترخارجہ

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جرمنی واقعے پر افغان حکومت سے کارروائی کی بات کی ہے۔ فرینکفرٹ، جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے بعد جرمن حکومت نے معزرت کی ہے اور مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں